تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:14

غیر قانونی پوشیدہ اثاثے عرب ممالک کے حوالے کر دیئے،سوئٹزر لینڈ

جیو نیوز - جنیوا … سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں رکھے سابق عرب حکومتی عہدیداروں کے 1.83 ارب ڈالر مالیت کے غیر قانونی پوشیدہ اثاثے ان کے ملکوں کے حوالے کر دیئے ہیں۔جنیوا میں عالمی ماہرین کے ایک سیمینار کے دوران سوئس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ نے بعض عرب ریاستوں جن میں گذشتہ سال بغاوتوں کے نتیجے میں حکومتیں تبدیل ہوئیں کے اعلیٰ عہدیداروں کے سوئس بینکوں میں 1.7ارب فرانک (1.83 ارب ڈالر) کے غیر قانونی اثاثے واپس کردیئے ہیں ،جبکہ سوئٹزرلینڈ نے یہ اقدام اپنے مالیاتی نظام کے تحفظ اور عالمی مالیاتی جرائم کیخلاف لڑنے کیلئے کیا ‘ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سوئس عدالتوں نے سوئٹزر لینڈ میں تیونس اورمصر میں موجود منجمداثاثوں کی تحقیقات کو بھی وسیع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.