تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:42

افغانستان:لشگر گاہ میں خود کش حملہ، بچے سمیت3افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل… افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک خود کش دھماکے میں بچے سمیت3افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے لشکر گاہ میں پیش آیا جب ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے سے موقع بچے سمیت3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک غیر ملکی خاتون بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.