تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 0:15

افغان فورسزکی تربیت مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہیں گے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک افغان فورسز کی تربیت مکمل نہیں ہوجاتی، آپریشن جاری رہیں گے، فرانسیسی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے اعلان پر فرانس سے بات چیت کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیو لینڈ نے کہا ہے کہ عرب لیگ شام میں تشدد کا جائزہ لے رہی ہے، بدقسمتی سے شام اور عرب لیگ کے درمیان معاہدہ برقرار نہ رہ سکا۔ امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے زور دیا ہے کہ شام میں تشدد ختم کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغان فورز کی تربیت مکمل نہیں ہوجاتی امریکا افغانستان میں آپریشن جاری رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.