تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44

افغانستان میں دو بم دھماکے،3امریکی فوجی ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان میں دو بم دھماکوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں دو طاقتور بم دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے ایک گاؤں کے قریب ہوئے اور اس وقت امریکی فوجی قافلے طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے علاقے سے گزر رہے تھے۔ افغان ذرائع ابلاغ نے طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم آزادانہ ذرائع کے مطابق تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ افغانستان میں گزشتہ برس کے دوران 566 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 33 سے تجاوز کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.