تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44

روس میں گیس کے اخراج سے دھماکا، پانچ افراد ہلاک

جیو نیوز - ماسکو …روس میں گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے علاقہ پرییوٹوف کی ایک دو منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مذکورہ عمارت میں گیس سیلنڈروں کی تنصیب جاری تھی۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.