تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44

منی پور میں انتخابات کے دوران پر تشدد واقعہ ،7 افرادہلاک

جیو نیوز - گوہاٹی …بھارتی ریاست منی پور میں الیکشن کے دوران پرتشدد واقعے میں 7 افرادہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مشتبہ باغیوں نے ریاست کے چنڈل ضلع میں پولنگ بوتھ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک عورت ، سیکورٹی گارڈ اور الیکشن ڈیوٹی پرتعینات عملے کے تین ارکان سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حکام کے مطابق مشتبہ جنگجو نیشنل سوشلسٹ کونسل کے اراکین ہوسکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.