تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:44

کرزئی امن مذاکرات کیلئے طالبان سے ملاقات کرینگے،رپورٹ

جیو نیوز - لندن … افغان صدر حامد کرزئی امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے طالبان سے ملاقات کرنیوالے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق امن مذاکرات کے سلسلے میں صدر حامد کرزئی طالبان کے نمائندوں سے سعودی عرب میں ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔مغربی اور افغان حکام کے مطابق یہ اہم ملاقات قطر میں طالبان کا دفتر قائم ہونے سے پہلے آئندہ چند ہفتوں کے اندر ہوگی۔کابل میں سینئر افغان حکام نے بتایا کہ طالبان بھی اس ملاقات کے لیے رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.