تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:47

افغانستان سےجون2013تک لڑاکافوج واپس بلائی جاسکتی ہے،پنیٹا

جیو نیوز - برسلز … امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے امید ظاہر کی ہے کہ جون 2013کے آخرتک افغانستان سے لڑاکافوج واپس بلالی جائے گی۔برسلز جاتے ہوئے فوجی طیارے میں صحافیوں سے گفت گو میں لیون پنیٹانے توقع ظاہرکی ہے کہ دوہزارتیرہ کی دوسری ششماہی میں افغانستان میں امریکی فوج کاکردارتبدیل ہوجائیگا۔انھوں نے واضح کیاکہ لڑاکا فوج کی بجائے افغانستان میں امریکی فوجی ٹرینرلے لیں گے۔تاہم انھوں نے کہا کہ امریکاچاہتاہے کہ فرانس سمیت تمام نیٹواتحادی لسبن کانفرنس میں طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اپنی افواج دوہزارچودہ کے آخرتک افغانستان سے واپس بلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.