تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:47

طالبان سے متعلق رپورٹ صرف رائے پر مبنی ہے، حقائق کچھ اور ہیں،نیٹو

جیو نیوز - کابل … نیٹو نے کہاکہ آئی ایس آئی اورطالبان سے متعلق رپورٹ صرف گرفتار طالبان کی رائے پر مبنی ہے۔موجودہ حقائق کچھ اور ہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے پاکستان سے تعلقات کی بحالی کی کوششوں پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ کابل میں ایساف کے ترجمان اور امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل کارسٹین CARSTEN جیکب سن نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اورطالبان کے تعلق پرنیٹو کی خفیہ رپورٹ صرف گرفتارطالبان کی رائے پرمبنی ہے جبکہ موجودہ حقائق کچھ اورہیں۔ان کاکہناتھا2011میں افغانستان کے جنگی میدانوں کی صورتحال بالکل مختلف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.