تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 21:47

لندن: درجہ حرارت منفی 9، برطانیہ میں لیول 3کی وارننگ جاری

جیو نیوز - لندن … برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے لیول 3کی وارننگ جاری کردی ۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 9 سینٹی گریڈ ہونے کے بعد برطانوی محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی شدید سردی کی وارننگ جاری کردی اور کہا ہے کہ سردی کی صورتحال پورے ہفتے جاری رہے گی۔ لیول 3 وارننگ پورے انگلینڈ کے لئے جاری کی گئی ہے اور لیول 3 کی وارننگ کے تحت دل کے مریض اور عمر رسیدہ افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سردی کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس کے علاوہ سانس کے امراض اور نزلہ زکام کی شکایت بھی بڑھ سکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لہر جمعے کو بھی جاری رہے گی اور ہفتے سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.