تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:47

اسرائیل موسم بہار میں ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکا

جیو نیوز - برسلز… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ اسرائیل اسی برس اپریل سے جون کے دوران ایران پر حملہ کرسکتاہے ۔ امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا نے یہ بات برسلز میں صحافیوں سے کہی۔واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد ایران کا دورہ کرکے لوٹاہے اور یورپی یونین کے ممالک اس بات پر اتفاق کرچکے ہیں کہ جولائی سے ایران سے تیل کی خرید وفروخت بند کردیں گے۔لیون پینیٹا نے کہا کہ اسی برس موسم بہار میں اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتاہے تاکہ اسکی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کردیاجائے۔ایران کے نزدیک اسکاایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔اور ایران کا موقف ہے کہ وہ حملے کے لیے تیارہے مگر جارحیت کرنے والے کو تاریخی سبق سکھائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.