4 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:20
ہیکرز نے ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی گفتگو ہیک کرلی
جیو نیوز - واشنگٹن … ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو ہیک کرلی گئی، گفتگو کیلئے کی جانے والی ایف بی آئی کی ای میل بھی ہیکرز نے نیٹ پر جاری کردی ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آئی اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو ہیکرز نے ریکارڈ کرکے یو ٹیوب پر جاری کردی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے ایف بی آئی کی ای میل بھی انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے، دونوں اداروں کے درمیان ہونے والی 17 منٹ کی گفتگو یو ٹیوب پر جاری کی گئی ہے۔