تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:21

شام میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسزمیں جھڑپیں ، 56افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق…شام میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک ہیومین رائٹس گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ شام میں سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔بیان کے مطابق اتوار کے روزمختلف جھڑپوں اور پرتشددواقعات میں حمص میں تیئس شہری اور سات فوجی ، درعایا میں دو شہری اورچار فوجی جبکہ عدلیب میں تین شہری اور چودہ فوجی ہلاک ہوئے۔زبادانی میں بھی تین فوجی مارے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.