تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:49

امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی ریاست نیواڈا میں کامیابی

جیو نیوز - وا شنگٹن …ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل مٹ رومنی نے ریاست نیواڈا میں آسان فتح کے ساتھ باقی تینوں امیدواروں کو واضح اکثریت کے ساتھ شکست دیدی ہے۔ پیر کو غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا کے نتائج کے مطابق رومنی کو 48 فیصد ووٹ ملے جو کہ باقی امیدواروں سے دوگنا تھے۔مٹ رومنی کا اس جیت پر اپنے حامیوںسے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ انکے ووٹرز انہیں وائٹ ہاس تک لے کر جائیں گے۔اگلے انتخابات منی سوٹا ،کولوریڈو اور مسوری میں ہوں گے جبکہ ایریزونا اور مشی گن میں انتخابات اٹھائیس فروری کو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.