تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:33

برازیل میں پولیس کی ہڑتال،جرائم بڑھ گئے،فوج طلب

جیو نیوز - برازیلہ. . . . . . .پولیس کاکام جرائم کو روکنا ہے لیکن اگر پولیس ہی ہڑتال پر چلی جائے تو جرائم پیشہ افراد کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی منظر برازیل کے شہر سیلواڈور میں دیکھنے میں آیا جہاں چار ہزار کے قریب پولیس اہل کاروں نے ہڑتال کردی اور اپنے اہل خانہ سمیت قانون ساز اسمبلی کے آگے ڈیرے ڈال دیے۔ ہڑتالی پولیس اہلکار تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہڑتال کے باعث جرائم پیشہ ا فراد کو کھلی چھوٹ مل گئی اورجرائم اتنے بڑھے کہ حکومت کو شہرمیں ساڑھے تین ہزار فوجی تعینات کرنے پڑے،، شہر میں دو ہفتے بعد کارنیوال اور 2014کے فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں ایک فیسٹیول بھی منعقد ہونا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.