8 فروری 2012
وقت اشاعت: 8:22
جرمنی : موسم کی شدت کے سبب ٹریفک حادثات میں اضافہ
جیو نیوز - فرینکفرٹ … جرمنی میں موسم کی شدت کے سبب ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور سبزی کی ایک قسم سے بھرا ٹرک حادثے کاشکار ہونے کے سبب اہم شاہ راہ گھنٹوں بند رہی۔pickled cabbage سے بھراٹرک فرینکفرٹ کے قریب حادثے کاشکار ہوا جس سے شاہ راہ پر یہ pickled cabbage پھیلکر جم گئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کہیں نیچے ہونے کے سبب اسے ہٹانا دشوار ہوگیا، جس کے سبب10 کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔