تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:38

رومانیہ میں شدید برفباری نے تباہی مچادی

جیو نیوز - بخارسٹ… رومانیہ میں شدید برفباری نے تباہی مچادی۔ مکانات کئی فٹ برف میں دھنس گئے۔یورپی ملک رومانیہ میں ان دنوں شدید برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مکانات کئی فٹ گہرے برف میں دھنس گئے۔امدادی ٹیمیں ان مکانات میں پھنسے کئی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی چالیس ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ سردی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔اکیس دیہاتوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد ان علاقوں میں محصور ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.