تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:38

بینکاک بم دھماکے میں ایران ملوث نہیں،وزارت خارجہ

جیو نیوز - تہران…ایران نے بینکاک بم دھماکے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کوجھوٹاقراردیاہے۔تھائی لینڈ کی پولیس کاکہناہے کہ دو مشتبہ ایرانی افراد کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے ،جن کا تعلق بینکاک بم دھماکوں سے ہوسکتاہے تاہم ابھی ان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بم دھماکے میں ایران کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل ،ایران اور تھائی لینڈ کے تعلقات خراب کرانے کی سازش کررہاہے۔اسرائیل نے پچھلے ہفتے نئی دلی میں بھارتی سفارت خانے کے عملے ،اور جارجیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کی ذمہ داری بھی ایران پر عائد کی تھی جب کہ ایران نے ان الزامات کو بھی مسترد کردیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.