17 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:55
امریکامیں مسافرجہازتباہ کرنے کی سازش پرعمرقید
جیو نیوز - ڈیٹروئٹ…امریکا کی ایک عدالت نے مسافر طیارے کواڑانے کی کوشش کرنیوالے ملزم نائیجیریا کے شہری کو چارمرتبہ عمرقیدکی سزاسنادی۔ڈیٹروئٹ کی ایک عدالت کی جج نینسی ایڈمنڈ نے عمرفاروق پرآٹھ الزامات کے تحت چارمرتبہ عمرقید کی سزاسنائی۔عمر فاروق عبدالمطلب نے دوہزارنو میں کرسمس کے موقع پر ایمسٹرڈیم سے ڈیٹروئٹ جانے والے ایک مسافرطیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔طیارے میں دوسونواسی مسافرسوارتھے۔نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے عمرفاروق نے نیکرمیں بم چھپاکر طیارہ دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور بم پھٹنے کی بجائے معمولی سی آگ لگ گئی۔جسے طیارے کے عملے اورمسافروں نے بجھا کر عمرکو قابوکرلیا تھا۔