17 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:40
امریکی انتظامیہ کاایٹمی ہتھیاروں میں80فیصد تک کمی پرغور
جیو نیوز - واشنگٹن…مریکی انتظامیہ نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں 80فیصد تک کمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے پاس اس وقت 18سو کے قریب چھوٹے بڑے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جنہیں مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان تخفیف اسلحہ کے معاہدے کے بعد امریکا نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 80 فیصد کم کرکے 4 سے 5 سو تک لانے پر غور شروع کردیا ہے۔