تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:39

وینزویلا نے شام کو تیل کی خفیہ سپلائی کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا

جیو نیوز - کراکس… وینزویلا میں ہوگوشاویز کی حکومت نے شام کو تیل کی خفیہ سپلائی کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا، جس سے مغربی ممالک کی جانب سے دمشق پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کو سخت دھچکا لگے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو کاروباری شخصیات کے توسط اور شپنگ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ وینزویلا کی جانب سے 50 ملین ڈالر مالیت کا ایک مال بردار جہاز تیل لیکر روانہ ہو گیا ہے جو رواں ہفتے بحیرہ روم میں شام کی بندرگاہ بنیاس پر لنگر انداز ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس تیل کو شام کی سیکورٹی فورسز کے ٹینکوں اوربکتر بند گاڑیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اس اقدام سے مغربی ممالک کی شام کو تیل کی سپلائی پر پابندیوں کو سخت دھچکا لگے گا اور اس سے بشار الاسد حکومت کو دباؤ میں لا کر اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ بھی ناکامی سے دوچار ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.