تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:7

امریکی کانگریس کے 3 ارکان کو دھمکی آمیز خطوط موصول

جیو نیوز - واشنگٹن . . . . . . . امریکی کانگریس کے تین ارکان کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں بے ضرر سفید پاؤڈر بھی شامل تھا۔واشنگٹن میں سینیٹ حکام نے بتایا کہ تین قانون سازوں کو ایسے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں جس کے ساتھ نامعلوم مکتوب نگار نے کہا ہے کہ آئندہ زہریلا پیتھوجن بھی بھیجا جاسکتا ہے۔سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خطوط میڈیا کے بعض دفاتر کو بھی بھیجے گئے ہیں تاہم ان میں سفید پاؤڈر نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.