23 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:11
عراق:بغداد میں بم دھماکے اور فائرنگ، 32افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد… عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوگھنٹوں کے دوران ہونے والے متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارتِ داخلہ کے حکام کے مطابق بغداد شہر میں آج صبح 6بجے سے 8 کاربم دھماکوں، سڑک کنارے نصب بم دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ان واقعات میں اب تک 32 افراد کے ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک کار بم دھماکے میں قریبی کھڑی گاڑیوں اور اسکول بس کوبھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے اس قدر شدیدتھے قریبی موجود گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔