تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:38

ارجنٹائن میں ٹرین حادثہ، 49 مسافر ہلاک ‘ 600 زخمی

جیو نیوز - بیونس آئرس…ارجنٹائن میں کمپیوٹرائزڈ ٹرین کے حادثہ میں 49 مسافر ہلاک اور 600 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن میں کمپیوٹرائزڈ ٹرین کی30 سالہ تاریخ میں بدترین حادثہ کے نتیجے میں 49 مسافر ہلاک اور 6سو زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین بریک میں فنی خرابی کے باعث اسٹیشن پر لگی روکاوٹوں سے ٹکرا گئی، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان انجن کے دو عقبی بوگیوں میں ہوا ، جن میں زیادہ مسافر سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے وقت ٹرین میں 1200 سو مسافر سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.