24 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:23
امریکا : جارجیا میں طوفان ،100 سے زائد مکانات کی چھتیں اڑگئیں
جیو نیوز - اٹلانٹا … امریکا کی ریاست جارجیا میں طوفان نے سوسے زائد مکانات کی چھتیں اڑادی ہیں، جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔فلائیڈ کاونٹی میں طوفان نے تباہی مچائی ہے۔اکثر مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہزاروں گھر بجلی سے بھی محروم ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ علاقے کو کل بھی طوفانوں کا سامنا ہوسکتاہے۔متاثرہ علاقے کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔