تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:55

روس اور ویت نام مشترکہ کروز میزائل تیار کریں گے

جیو نیوز - ماسکو …روس اور ویت نام رواں سال مشترکہ کروز میزائل بنانے پرکام شروع کریں گے۔روسی میڈیا کے مطابق عسکری تعاون کے وفاقی ادارے کے ڈائریکٹر میخائیل دمتری ایو نے بتایا کہ اس وقت ویت نام ایک جہاز شکن کمپلیکس" بیسٹیون" خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ یہ خریداری اس قرض سے کی جائے گی جو روس اسے دے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ روس ایشیائی ملک کو "بیسٹیون" کی پہلی کھیپ پہلے ہی دے چکا ہے۔ رواں سال دونوں ممالک مشترکہ کروز میزائل بنانے پرکام شروع کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.