تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:11

نیلسن منڈیلا پیٹ کے درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل

جیو نیوز - جو ہانسبرگ…جنوبی افریقاکے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو طویل عرصے سے پیٹ کے درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل کرادیا گیا ہے موجودہ صدرجیکوب زوما کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور فوراً اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔93 سالہ کے نیلسن منڈیلا کو طویل عرصے سے پیٹ کے درد کی شکایت تھی جس پر میڈیکل ٹیم نے انہیں مناسب دیکھ بھال کا مشورہ دیا،بیان میں صدر اور ان کی فیملی کی مکمل پرائیوسی کی ہدایت کی گئی ہے، نیلسن منڈیلا آخری بار سال 2010 میں ورلڈکپ میں عوام کے سامنے ائے تھے،1993 میں نوبل امن انعام جیتنے والے نیلسن پہلی بار سیاہ فام جنوبی افریقہ کے صدر بنے اور 1999 میں مدت پوری کرتے ہوئے اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.