1 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:14
ترکی:حکمراں جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا،5پولیس اہلکار زخمی
جیو نیوز - استنبول… ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے سے5پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مغربی شہر استنبول میں پیش آیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔