تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:16

ایرانی انتخابات میں ٹرن آوٴٹ64 فیصد، خامنہ ای کے حامیوں کی برتری

جیو نیوز - تہران … ایران کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کا ٹرن آوٴٹ 64 فیصد رہا ہے،اب تک کے نتائج کے مطابق خامنہ ای کے حامیوں کی گرفت مضبوط ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ملک بھر میں ٹرن آوٴٹ 64.2 فیصد رہا جبکہ 2008ء کے انتخابات میں ٹرن آوٴٹ 55.4 فیصد تھا۔ 290رکنی اسمبلی میں سے 135 امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں 81 پر خامنہ ای ، 9 پر احمدی نژاد کے حامی اور 7 پر اصلاح پسند جیتے ہیں، 7 آزار امیدواروں کو بھی کامیابی ملی ہے۔ ایرانی انتخابات میں شکست کھانے والوں میں صدر احمدی نژاد کی بہن بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.