تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:46

ناروے:77 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پر فرد جرم عائد

جیو نیوز - اوسلو… ناروے میں کار بم دھماکے اور 77 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ مقدمے کی باقاعدہ سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ 33 سالہ اینڈرس بہرنگ بریوک نے جولائی میں اوسلو گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے بم دھماکے جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے اور گھنٹے بعد لیبر پارٹی سمر کیمپ میں 69 افراد کے بے رحمی سے قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے۔ اس نے ابتدائی سماعت میں کہا کہ اس کا نشانہ غدار تھے۔ وکیل سوین ہولڈن نے کہا کہ ملزم انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہے جس کی دور جدید میں مثال نہیں ملتی۔ برویک کو 21 سال قید با مشقت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.