7 جون 2012
وقت اشاعت: 0:37
شہزادہ فلپ کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہوگئی، ترجمان بکنگھم پیلس
جیو نیوز - لندن … بکنگھم پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کی طبیعت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لندن میں شہزادہ فلپ مثانے میں انفیکشن کی وجہ سے پیر سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بکنگھم پیلس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فلپ کو مزید کئی دن علاج کیلئے اسپتال میں رہنا پڑے گا۔ شہزادہ فلپ نے طبیعت کی خرابی کے باعث ملکہ کی تاج پوشی کے 60 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے آخری روز ایونٹس میں شاہی خاندان کے ہمراہ شرکت نہیں کی تھی۔