تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جون 2012
وقت اشاعت: 14:21

شام کے حوالے سے بات چیت کیلئے امریکی وفد رواں ہفتے روس جائیگا

جیو نیوز - ماسکو …شام میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کیلئے امریکی وفد رواں ہفتے روس جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی کوآرڈینیٹر فریڈرک ہوف وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بگوانوف نے یہاں اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وفد شام میں سیاسی بحران کے پرامن حل کی غرض سے بات چیت کیلئے رواں ہفتے ماسکو آئے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھیجے گئے وفد کی قیادت فریڈرک ہوف کریں گے جو مشرق وسطیٰ امور کے سربراہ بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.