8 جون 2012
وقت اشاعت: 16:33
یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکنے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے،محمود عباس
جیو نیوز - پیرس…فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکی تو وہ اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نو آباد کاری کے ذریعے فلسطین کی سر زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کے نئے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکی تو وہ اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے ۔ اس موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کی جانب سے فلسطین کو کئی ملین یورو امداد دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔