8 جون 2012
وقت اشاعت: 21:39
افغانستان کی تعمیر نو : بھارت کا 28 جون کو سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان
جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے 28 جون کو سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے سرمایہ کاری سے متعلق بھارتی کانفرنس نئی دہلی میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بھارت کی کانفرنس میں افغان وزیر خارجہ زلمے رسول اپنے ملک کی قیادت کریں گے۔ بھارتی دارالحکومت میں ہونے والی افغانستان کی تعمیر نو کیلئے سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان اور چین سمیت 28 ملکوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔