تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جون 2012
وقت اشاعت: 14:13

نائیجیریا میں خود کْش بم حملے میں پولیس اہلکار اور 4 شہری ہلاک

جیو نیوز - ابوجا…نائیجیریا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے ایک خود کْش بم حملے میں ایک پولیس اہلکار اور4 شہری ہلاک ہو گئے ۔مائی دوگوری شہر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے خود کْش بم حملے میں کم از کم 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ اْس نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں دیکھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.