9 جون 2012
وقت اشاعت: 16:55
افغانستان:صوبہ کاپیسا میں خود کش حملہ، 4 فرانسیسی فوجی ہلاک، 5 زخمی
جیو نیوز - کابل … افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں خود کش حملے میں 4 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے کاپیسا میں خود کش حملہ آور نے برقعہ پہن کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔ افغان طالبان نے صوبہ کاپیسا میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ پیرس میں فرانسیسی صدر دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں افغانستان میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔