تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جون 2012
وقت اشاعت: 15:13

بھارت جنوبی کوریا سے8 جنگی بحری جہاز خریدے گا

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت جنوبی کوریا سے آٹھ جنگی بحری جہاز خریدے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا سے آٹھ جنگی بحری جہاز خریدے جائیں گے اور اس حوالے سے عنقریب ایک معاہد ے پردستخط ہوجائیں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے میری ٹائم دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے یہ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کی ہے جس کے تحت جنوبی کوریا سے آٹھ جنگی بحری جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے دوجہاز کورین فرم کنگم سے خریدے جائیں گے اور باقی چھ گوا شپ یارڈ کے ذریعے تیار کئے جائیں گے۔بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.