12 جون 2012
وقت اشاعت: 0:23
حسنی مبارک کی جیل میں طبیعت بگڑتی جارہی ہے، مصری حکام
جیو نیوز - قاہرہ … عمر قید کی سزا کاٹنے والے سابق مصری صدر حسنی مبارک کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے۔ مصری حکام کے مطابق قاہرہ کے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر حسنی مبارک پر کئی بار بے ہوشی طاری ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق حسنی مبارک کا دل 2 مرتبہ بند ہوا، جس کے بعد انہیں مصنوعی طریقے سے سانس دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کی طبیعت تسلی بخش نہیں ہے اور وہ خوراک بھی نہیں لے رہے۔