12 جون 2012
وقت اشاعت: 11:9
افغانستان، مسافر بس بم دھماکے کا نشانہ بن گئی، 5 افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان کے مرکزی صوبے وردک میں بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ شہریوں سے بھری ایک مسافر بس بنی۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔