12 جون 2012
وقت اشاعت: 12:14
افغانستان، لینڈ سلائیڈنگ میں 80افراد کی ہلاکت کا خدشہ
جیو نیوز - کابل… افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز کے زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، کئی گھر مٹی کے تودے میں دبنے سے 80 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ صوبائی حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی افغانستان میں 5.4 اور 5.7 شدت کے دو زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ بغلان صوبے کے گورنر کے مطابق تقریبا22گھر منوں مٹی کے نیچے دب گئے، دو خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، 20 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔