تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 14:56

مصر: حسنی مبارک کے بیٹے کووالدکیساتھ جیل اسپتال میں رہنے کی اجازت

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے جیل حکام نے سابق صدر حسنی مبارک کے بڑے بیٹے کو ان کے ساتھ جیل کے ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی ۔ سرکاری ذرائع مطابق حسنی مبارک کے بڑے بیٹے کو یہ اجازت سابق صدر کی بگڑتی ہوئی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حسنی مبارک کا چھوٹا بیٹا جمال ان کے ساتھ جیل میں رہ رہا تھا۔ سابق صدر حسنی مبارک کو 2 جون کو عدالت کی طرف سے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے قتل عام کے الزام میں عمر بھر قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدم شواہد کی بناء پر کئی دیگر سینئر عہدیداروں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.