تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 14:56

یمن:القاعدہ کیخلاف فضائی وزمینی حملے،8فوجیوں سمیت 44 افراد ہلاک

جیو نیوز - صنعاء…یمن کے جنوبی صوبے ابیان میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 8فوجیوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے القاعدہ کے زیر کنٹرول چار شہروں پر قبضہ حاصل کرنے کے لئے تین اطراف سے حملہ کیا۔ اس کارروائی میں لڑاکا طیارہ نے بھی حصہ لیا ۔ اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ‘ فضائی حملوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں 8 فوجیوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.