تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 8:46

امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں معاشی بحران کے باعث مسلسل کمی

جیو نیوز - نیویارک… امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت معاشی بحران کے باعث کم ہوتی جارہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی اور ایک امریکی نجی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق براک اوباما کی مقبولیت ان کے مد مقابل مٹ رومنی کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ قبل امریکیوں کی نظر میں اوباما کی مقبولیت پچاس فیصد سے گرکر 47 فیصد ہوگئی تھی۔ ایسے امریکیوں کی تعداد میں بھی 6فیصد اضافہ ہوگیا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک غلط راہ پرہے ،اب ایسے افراد کی تعداد63فیصد ہوگئی ہے۔ایک ماہ پہلے صدراوباما کو مٹ رومنی پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.