13 جون 2012
وقت اشاعت: 12:15
عراق میں دھماکے، 44افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد… عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہر ہلہ میں بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مذہبی تہوار کے موقع پر دھماکوں میں اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔حضرت امام موسیٰ کاظم کے یوم شہادت پر زائرین کو نشانہ بنایا گیا، بغداد میں 4 بم دھماکوں میں 18 افرا دجاں بحق ہوئے۔ ادھر جنوبی شہر ہلہ میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد زخمی بعد ازاں چل بسے۔ خود کش حملہ آور نے ریسٹورنٹ کے باہر دھماکا کیا تھا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔