تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ہوگی، راسموسن

جیو نیوز - کینبرا…نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ہو گی۔ آسٹریلیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام کے بحران کو سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے واضح کیاکہ اس وقت نیٹو کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے کسی اتفاق رائے میں ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ روس امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.