تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

لیبیا میں ریڈکراس کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار زخمی

جیو نیوز - طرابلس… لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں ریڈکراس کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں ریڈ کراس کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو علی الصبح ہوا۔ یہ واضح نہیں کہ دفتر پر راکٹ داغا گیا یا اس کی عمارت کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی رہائش ریڈ کراس کے دفاتر کے قریب ہے۔ لیبیا میں ریڈ کراس پر ایک ماہ سے کم عرصے میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.