تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 15:44

شام مکمل طور پر خانہ جنگی کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

جیو نیوز - دمشق… اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام اب مکمل طور پر خانہ جنگی کا شکار ہو چکا ہے ۔ شام میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ ہارف لیڈ سوس نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود شام میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے ملک کے وسیع علاقوں سے حکومتی عملداری ختم ہو چکی ہے۔ کئی شہر اپوزیشن کے کنٹرول میں ہیں اور حکومت ان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں تشدد کے واقعات میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.