تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 16:16

روسی صدر آئندہ ہفتے اردن، فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرینگے

جیو نیوز - ماسکو … روس کے صدر ولادی میر پیوٹن آئندہ ہفتے اردن، فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹر فیکس کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن عمان میں شاہ عبدالله اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ان سے خطے کی صورتحال اور اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بحالی روس اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.