تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 16:32

آنگ سان سوچی نے یورپ کے دورے کا آغاز کردیا

جیو نیوز - جنیوا… میانمارکی جمہوریت نوازرہنماء آنگ سان سوچی نے یورپ کے دورے کا آغاز کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ خاتون سیاست دان دورے کے پہلے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ پہنچیں۔ وہ دو ہفتے تک برطانیہ، فرانس اور آئرلینڈ میں قیام کریں گی۔ سوئٹزرلینڈ میں قیام کے دوران آنگ سان سوچی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سیاسی اصلاحات اور سوچی کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد سے میانمار پر عائد کئی یورپی و امریکی پابندیاں ہٹالی گئیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.