تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جون 2012
وقت اشاعت: 19:14

بیس طا قتور معیشتوں میں شامل بھارت خواتین کیلئے بدترین ملک قرار

جیو نیوز - نئی دہلی…این جی ٹی…دنیا کی بیس طا قتور معیشتوں میں شامل بھارت کو خواتین کیلئے بدترین ملک قرار دے دیا گیا۔ G 20 ممالک کے حوالے سے شا ئع کی گئی ایک حالیہ رپورٹ میں بتا یاگیا ہے کہ دنیا کے اہم اور طا قتور ترین معا شی ممالک میں شما ر کیے جانے کے باوجو د عورتوں کے لیے ہندوستا ن ایک محفو ظ ملک نہیں کیونکہ یہا ں عورت کااستحصال جا ری ہے ۔ عالمی ادار ے TrustLaw کی اس رپو رٹ کے مطابق کم عمری میں لڑکیوں کی شادی ،جسمانی تشدد ، زندہ جلادینے کے واقعات اور عورتوں کی غیر قانو نی خر یدوفروخت کے با عث یہاں عورت کی زندگی بے حد مشکل ہے لہذا معا شی طور پر تر قی کر نے کے باو جو د ہندوستا ن عورتو ں کے لیے بدترین ملک ہے ۔ اس رپورٹ میں خواتین کے لیے بہترین مما لک میں کینیڈ اپہلے ،جر منی دو سرے جبکہ سپر پاور امریکہ چھٹے نمبر پر موجو دہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.